کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی خصوصی ہدایت پر ساحلوں کو آلودگی سے بچانے اور شہریوں میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور نجی انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے صفائی مہم اور پلاسٹک فری آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، مہم میں نوجوان طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ساحل پر بکھرے ہوئے کچرے، پلاسٹک کی بوتلوں اور تھیلیوں کو جمع کر کے ماحول دوست بیگز میں منتقل کیا،اس موقع پر طارق علی نظامانی نے خصوصی شرکت کی، انہوں نے کہاکہ نوجوانوں اور بچوں کی اس سرگرمی میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری آنے والی نسل اپنے ماحول کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہیں ،مہم کے دوران اس بات پر تشویش کا اظہار کیاگیا کہ پلاسٹک کا فضلہ نہ صرف ساحل سمندرکی خوبصورتی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ سمندری حیات کے لیے خطرہ ہے۔