• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس پولیس نے بیوی کے مبینہ قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس پولیس نے مبینہ بیوی کے قتل میں ملوث نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا، 25 دسمبر کو مقتولہ عشنا کو مبینہ طور پر اس کے شوہر قیوم محبوب نے گھریلو ناچاقی کے باعث قتل کیا اور مقتولہ کی لاش کو گاؤں لے گیا جہاں تدفین بھی کردی گئی غسل کے دوران مقتولہ کے چہرے پر مشتبہ نشانات دیکھے گئے جس پر اہلِ خانہ کو شبہ ہوا جس پر اہل خانہ مقتولہ عشنا کی تدفین کے بعد کراچی واپس آئے اور جب ملزم سے واقعے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا،ملزم گاؤں جانے کا کہہ کر روپوش ہوگیا تھا،واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ڈیفنس پولیس نے تکنیکی ذرائع سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، قیوم محبوب نے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے گھریلو جھگڑے کے باعث اپنی اہلیہ کو چھری کے وار سے قتل کیاملزم کو مقدمہ ہٰذا میں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے اوراس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید