• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ایک روایتی صدر نہیں ہیں، ساجد تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سربراہ امریکن مسلمز فار ٹرمپ ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک روایتی صدر نہیں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ12سالہ بگاڑ کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ کے میزبان سلیم صافی سےگفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں پوری دنیا کی سیاست امریکا کے گرد گھومتی ہے۔امریکا کی سیاست ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کے گرد گھومتی ہے۔چنانچہ آج کے جرگہ میں ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت اور پالیسیوں کے مختلف پہلوؤں کی کوشش کریں گے۔ہمیں ایک ایسے مہمان ہاتھ آگئے ہیں جو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مزاج شناس بھی ہیں اور پہلے دن سے وہ مسلمز فار ٹرمپ کے پلیٹ فارم سے ٹرمپ کی حمایت بھی کررہے ہیں ۔پہلے الیکشن اور دوسرے الیکشن میں ساتھ دیا اور آج بھی ساتھ ہیں۔آج کے جرگہ کے مہمان ساجد تارڑ ہیں۔ سربراہ امریکن مسلمز فار ٹرمپ،ساجد تارڑ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے12 شہروں میں ہونے والے حملوں میں ہمارے شہریوں اور افواج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہدا کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دو ادوارِ حکومت میں ہی امریکا کا عالمی اسٹیٹس داؤ پر لگ چکا تھا۔ اوباما کے دور میں خارجہ پالیسی کمزور رہی جو12 سال تک جاری رہی۔ اس دوران بھارت، چین، روس اور اسرائیل جیسے ممالک عالمی بحرانوں سے نکل کر اپنے مفادات کے مطابق کھیلتے رہے۔ غزہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتیں اس کی ایک مثال ہیں۔ساجد تارڑ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس12سالہ بگاڑ کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ایک روایتی صدر نہیں ہیں اور اسی عمل کے دوران کبھی کنفیوژن اور کبھی دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید