• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بے نامی جائیداد یا ٹرانزیکشن کی نشاندہی پر نقد انعامات کا اعلان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )حکومت نے بے نامی جائیداد یا ٹرانزیکشن کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے بے نامی جائیداد کی نشاندہی پر نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل انسداد بے نامی اینیشیٹو کے ذرائع کے مطابق 20 لاکھ روپے تک کی بے نامی جائیداد کی نشاندہی پر جائیداد کی مالیت کا 5 فیصد اطلاع دینے والے کو دیا جائے گا۔20 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک کی مالیت کی جائیداد پر ایک لاکھ روپے اور 20 لاکھ روپے سے اوپر کی مالیت پر 4 فیصد دیا جائے گا، 50لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کی جائیداد پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے اور 50 لاکھ سے اوپر پر مالیت کا 3 فیصد دیا جائے گا،بے نامی جائیداد اصل مالک کی بجائے کسی اور کے نام پر رکھی جاتی ہے۔بے نامی جائیداد کا اصل مقصد اصل مالک کو ٹیکس سے بچانا اور ناجائز دولت کو ڈھانپنا ہے۔علاوہ ازیں بیوی بچوں کے نام پر رکھے جائیداد یا اثاثے بھی بے نام ہوسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید