• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، پاکستانی اسٹالز توجہ کا مرکز

ریاض (شاہد نعیم) سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر کی اسلحہ ساز کمپنیز کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں ، پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیز کی جانب سے بھی اسٹالز لگائے گئے ہیں جو شرکاء کی توجہ کا مرکز ہیں ، شرکا پاکستانی دفاعی صلاحیت میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں ،پاکستان سمیت 80 ممالک کی مختلف کمپنیز کی جانب سے 900 اسٹالز لگائے گئے ہیں، پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی اندسٹریز ٹیکسلا، پاکستان آرڈیننس فیکٹری، نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر نے اسٹالز لگائے ہیں، نمائش میں معرکہ حق بنیان مرصوص میں پاکستان کی دفاعی لائن کو مضبوط بنانے والے میزائل فتح 2 کے علاوہ دیگر میزائلوں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت دیگر دفاعی سازوسامان بھی نمائش کا حصہ ہیں، گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن کے سی ای او اسد کمال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش کی بدولت مڈل ایسٹ اور دیگر دنیا کے ممالک کے سامنے پاکستانی دفاعی صنعت کو بہتر انداز سے پیش کرنے کا موقع ملتا ہے اور اس کے علاوہ پوری دنیا معرکہ حق کے بعد پاکستانی دفاعی سازوسامان میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے ،دوسری جانب سعودی عرب میں جاری عالمی دفاعی نمائش دیکھنے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی پہنچے ہیں ، انہوں نے سفیر پاکستان احمد فاروق کے ساتھ مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نےکہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم اور پائیدار ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید