• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے اخراجات بڑھ گئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اخراجات میں کمی کےدعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کے اخراجات بڑھ گئے۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر دو ہزار پچیس کے دوران وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات گذشتہ سال کےاسی مدت کے مقابلے میں بارہ اعشاریہ تین فیصد اضافے کے بعد تین سو اسی ارب ساٹھ کروڑروپے پر پہنچ گئے۔رواں مالی سال کے باقی ماندہ مدت میں حکومتی خرچوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔وفاقی وزارتوں ،ڈویژنز اور اداروں کےروزمرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اورانتظامی سمیت دیگرخرچوں پر مشتمل وفاقی حکومت کے امورچلانے کے اخراجات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر12اعشاریہ 3فیصدکااضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومتی امورچلانے کےاخراجات380 ارب60کروڑروپے رہے جو گذشتہ مالی سال اسی مدت میں 338ارب92 کروڑ روپےتھے۔دستاویزات کےمطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تادسمبر 2025 کےدوران وفاقی حکومت کےامورچلانے کا خرچہ 219 ارب 42 کروڑ روپے رہاجو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2025میں 161ارب 18کروڑ روپے تھایعنی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں اخراجات میں اضافہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید