• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکام احتجاج، حکومت غیر رسمی بیان جاری کرے گی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) ناکام احتجاج ،حکومت غیر رسمی بیان جاری کرے گی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں حکومتی موقف اجاگر کیا جائے گا ، یوم احتجاج کی نا کامی کی متعلقہ اداروں نے وفاقی حکومت کو تفصیلی رپورٹ دیدی ، دبائوختم،حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ سختی کا ارادہ ہے نہ غیر ضروری رعایت دیگی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور نام نہاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ناکام یوم احتجاج جس میں اتوار کو شٹر ڈائون، پہیہ جام، اسٹریٹ موومنٹ اور مشعل بردار جلوسوں سمیت کوئی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی آج (پیر) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت کی طرف سے غیر رسمی بیان جاری کیا جائے گا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں حکومتی موقف پیش کیا جائے گا۔ حد درجہ قابل اعتماد سیاسی ذرائع نے اتوار کی شب جنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کومتعلقہ اداروں نے مجموعی حالات کے باے میں رپورٹ پیش کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں شہریوں نے یوم احتجاج کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا اور پورا نظام زندگی معمول کے مطابق رہا۔ حزب اختلاف کی طرف سے پیر کو اپنا موقف جاری کیا جائے گا توقع ہے کہ وہ پارلیمانی ایوانوں میں بھی اپنا نقطہ نگاہ پیش کرسکی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت، حزب اختلاف کے دعوئوں کے علی الرغم اسے میثاق معیشت کے لئے پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے میثاق جمہوریت میں شامل ہو نے کی تجویز دے گی جس پر میاں نواز شریف مرحوم بے نظیر بھٹو اور کئی دوسرے رہنمائوں نے بیس سال قبل لندن میں دستخط کئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید