• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس بینک میں غزلین میکسویل کے اکاؤنٹس، ایپسٹین گرفتاری کے بعد بھی رقوم منتقل

کراچی (نیوز ڈیسک) سوئس بینک نے برسوں غزلین میکسویل کے اکاؤنٹس سنبھالے، ایپسٹین گرفتاری کے بعد بھی رقوم منتقل، جے پی مورگن نے 2011 میں میکسویل کو ہائی رسک کلائنٹ قرار دیا، یو بی ایس نے 2014 میں اکاؤنٹس کھولے، تقریباً 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک کے اثاثے مینج کیے، 2019 میں ایپسٹین کی گرفتاری ہوئی اور سلسلہ جاری رہا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی حالیہ جاری کردہ دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ سوئس بینک یو بی ایس نے 2014میں غزلین میکسویل کے ذاتی اور کاروباری اکاؤنٹس کھولے اور برسوں تک ان کے ذریعے نقدی، حصص اور ہیج فنڈ سرمایہ کاری سمیت تقریباً 1کروڑ 90لاکھ ڈالر تک کے اثاثے سنبھالے، حالانکہ جے پی مورگن 2011میں انہیں جیفری ایپسٹین سے روابط کے باعث “ہائی رسک کلائنٹ” قرار دے چکا تھا اور 2013میں ایپسٹین سے تعلق ختم کر دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید