• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کی تاریخ میں17 فروری تک توسیع کا اعلان

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے سرکاری حج سکیم کے عازمین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کی تاریخ میں17 فروری تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ تمام سرکاری عازمینِ حج جو مقررہ تاریخ (8 فروری) تک سعودی ویزہ بائیو میٹرک مکمل نہیں کر سکے تھے، انہیں 17 فروری تک کی آخری مہلت دی گئی ہے۔ عازمین اپنے موبائل فون پر "سعودی بائیو ویزہ "ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکتے ہیں یا اپنے پاسپورٹ کے ہمراہ قریبی تاشیر سینٹر تشریف لے جا سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید