• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزائے موت کیخلاف اپیلیں‘دو ملزمان کی سزا عمر قید میں تبدیل ‘چار بری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس چوہدری شہرام سرور اور سردار اکبر علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز چھ مرڈر ریفرنسز ۔سزائے موت کی سزاکے خلاف اپیلوں اور بریت کے خلاف مدعیوں کی اپیلوں کی بھی سماعت کی۔ فاضل بنچ نے چھ اپیلیں منظور کرتے ہوئے محمد ندیم۔ عمردرازعرف عمری۔محمد خان عرف بابر اور محمد یسین کو بری کردیا ہے۔جبکہ محمد اختر اور محمد سلیم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے۔ جبکہ قمر عباس۔ محمد اعجاز۔اور محمد جہان کی اپیلیں ری شیڈول کرنے کا حکم دیا۔ فاضل بنچ نے قرار دیا کہ بری ہونے والے اپیل کنندگان کے خلاف استغاثہ کوئی ٹھوس شہادت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اس لئے انہیں۔ شک کا فائیدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ سید بدر رضا گیلانی۔ چوہدری محمد ابوبکر خالد۔ محمد سلمان رشید۔ ضیاءالرحمان ۔اع بھیجازاحمد گرمانی رانا محمد ندیم کانجو۔ جیمز جوزف ۔عبداللہ سراج قیصرانی۔ خواجہ قیصر بٹ۔ مہرحبیب اللہ گنوان رانا امجد علی رانا محمد اکمل ۔عثمان شریف کھوسہ۔اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔
ملتان سے مزید