• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری گاڑی،10 موٹرسائیکلوں و 31 موبائل فونز سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر لوٹنے ،قفل شکنی اور چوری کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 8موٹرسائیکلوں ،31موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم کردئیے گئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں محمدجبار اور اس کی اہلیہ سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرطلائی زیورات مالیتی 5لاکھ روپے اور 2موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ نورا روڈ پر2موٹرسائیکل سوار مہتاب عباسی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،5ہزار روپے ،کارڈزوغیرہ ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں اسدحسین سے 2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر2موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ رفعت شاہین روڈ پراسلحہ کی نوک پر ایک ملزم موبائل ،راجہ بازار میں شہری کے پرس سے ڈیڑھ لاکھ روپے نعمت اللہ کی دکان سے 3موبائل ،ڈھوک حسومیں شاکراللہ کے گھرسے تالے توڑ کرڈیڑھ لاکھ روپے ،کپڑے ،چاندی ،گھڑیاں ،میٹروبس میں دوران سفراسدخان کی جیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور شناختی کارڈ،گلشن آباد میں شہری کے گھرسےکھڑکی توڑ کرسونا،کیش ،لیپ ٹاپ چوری کرلیاگیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائم نہ رک سکا ، تھانہ آبپارہ ، تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر تین وارداتوں میں نقدی، زیورات اور قیمتی موبائل فونز چھین لئے گئے ،تھانہ رمنا اور تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے جبکہ تھانہ سنبل کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
اسلام آباد سے مزید