اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے دو گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ تھانہ کر پا اور تھا نہ سبزی منڈی پولیس کو بچوں کی گمشدگی کی اطلاع پر ٹیموں نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔