• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری سکول ایجوکیشن کا گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول خیابانِ سِر سید کا دورہ

راولپنڈی ( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب مدثر ریاض ملک نے گزشتہ روز راولپنڈی کا دورہ کیا انہوں گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول خیابانِ سِر سید سیکٹر 2 گےا تدریسی عمل کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہوئے مختلف کلاسوں میں جا کر طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔اساتذہ کی تدریسی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے طلبہ کی دلچسپی، نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو قابلِ تعریف قرار دیاانہوں نے کلاس دہم کے بچوں کو کشش ثقل اور بلیک ہول کے تصورات خود پڑھائے اور ان کی conceptual understanding بڑھانے کے لیے موبائل سے بچوں کو وڈیوز دکھائیں بچوں نے بڑے انہماک کے ساتھ پڑھائے گے تصورات کو سمجھا وزٹ کے دوران سیکریٹری ایجوکیشن سکول پنجاب نے سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے خاص طور پر کمپیوٹر لیبارٹریز کی بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی، طارق محمود کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل ہو سکے انہوں نے زور دیا کہ بچوں کو مصنوعی ذہانت کے استعمال کو اپنی پڑھائی کے لیے استعمال کر سکیں۔
اسلام آباد سے مزید