ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، اغوا اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 6نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے‘پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، نیوملتان پولیس نے ملزم علی بہادر سے 20لیٹر شراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم عثمان احمد سے 11لیٹر شراب، ملزم نعیم عرف کالی سے 1140گرام چرس ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم عبدالرحیم سے 30لیٹر شراب، سٹی جلالپور پولیس نے ملزم عبدالرشید سے 20لیٹر شراب، بستی ملوک پولیس نے ملزم نصیر احمد سے 20لیٹر شراب، ملزم عبدالمجید سے 20لیٹر شراب اور صدر پولیس نے ملزم رضوان سے 15لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، سٹی شجاع آباد پولیس نے خاتون کی عصمت دری کرنے کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیےشہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔