ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور فارمرز ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے تجدیدی زراعت اور ورمی کمپوسٹنگ کے موضوع پر بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے فارمرز کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ تجدیدی زراعت کو اپناتے ہوئے ہم نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ فی ایکڑ پیداواری لاگت میں 40 ہزار فی ایکڑ کمی کر سکتے ہیں، بعد ازاں ڈاکٹر مقرب علی نے کاشتکاروںفیلڈ میں کچھوؤں کی مدد سے بنائی جانے والی کھاد کی عملی تربیت دی،اس موقع پر ماہرین،فیکلٹی ممبران، کسانوںاور طلباکی کثیر تعداد موجود تھی۔