• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی، گیس لوڈشیڈنگ اور ادویہ کی قلت پر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ،گیس بحران، ادویات کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے ملکی پالیسیوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ گزشتہ روز پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ضلع ملتان کے چیئرمین چودھری محمد اقبال عزیز نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی ڈویژنل صدر محمد اختر بٹ تھے، اجلاس میں سینیئر وائس چیئرمین راؤ علی اصغر، نائب صدر خواجہ سلیمان، جنرل سیکرٹری رانا محمدطاہر، فنانس سیکرٹری بابر شہزاد، حاجی اشفاق، انصر نواز، رانا منصور احمد، محمد علی (ایڈیشنل سیکرٹری)، محمد شہباز علوی (ایڈیشنل فنانس سیکرٹری) سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید