• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہم جماعت کا سالانہ امتحانات شروع، ایک لاکھ 44ہزار امیدوار شریک

ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمامنویں جماعت کا سالانہ امتحانات شروع، 466سینٹرز قائم، ایک لاکھ 44ہزار امیدوار شریک‘ ساڑھے چار ہزار سے زائد اساتذہ نگرانی پر مامور، ٹیموں کے امتحانی مراکزپر چھاپے، تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت نہم کا سالانہ امتحان شروع ہوگیا، اس مقصد کیلئے466امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں جن پر144922امیدواران امتحان دے رہے ہیں جبکہ 4821 اساتذہ امتحانی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ان سینٹرز کی انسپکشن کے لیے 270 آفیسرز پر مشتمل مختلف سکواڈ تعینات کیے گئے ہیں،کمشنر ملتان ڈویژن ملتان اور چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان عامر کریم خاں کے حکم کے مطابق تمام ضلعی انتظامی آفیسرز بھی سینٹرز کا معائنہ کررہےہیں سینٹرز پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور شر پسند ومنفی عناصر کو فوری طور پر حوالہ پولیس کر دیا جائے گا اور ناجائز ذرائع کے استعمال پر ذمہ داران کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید