ملتان (سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ ملتان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر غیر رجسٹرڈ مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور زکوٰۃ و عشر کی مد میں مالی معاونت حاصل کرنے سے روک دیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مدارس کے نظام کو منظم بنانا اور تمام اداروں کو قانونی دائرہ کار میں لانا ہے‘ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی صرف ان مدارس پر لاگو ہوگی جو تاحال رجسٹرڈ نہیں ہیں۔