کراچی (اسٹاف رپورٹر)بولٹن مارکیٹ کے قریب تین منزلہ عمارت میں واقع گودام میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق آتشزدگی بولٹن مارکیٹ کے علاقے میں واقع اسٹیشنری اور گارمنٹس کے گودام میں لگی جو تین منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر قائم تھا۔