• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آئی ٹی پارک ڈیزائن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی نے کراچی آئی ٹی پارک کے ڈیزائن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کیلئے باقاعدہ پراسس شروع کر دیا گیا ، ڈیزائن میں تبدیلیاں منصوبے میں تاخیر کی وجہ ، پارک کیلئے شرائط نرم کرنے پرغورجاری ہے ۔ وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد منصوبے سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے، پارک کی تعمیر کا دورانیہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کے برابر رکھا گیا، تاہم یہ کئی گنا بڑا منصوبہ ہے، حکام کے مطابق ڈیزائن میں تبدیلیاں منصوبے میں تاخیر کی وجہ بنیں ، کراچی آئی ٹی پارک کیلئے شرائط نرم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید