کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے پشاور نے مینگورہ بازار سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم اکرام ولد خیستہ خان کے قبضے سے 37 لاکھ روپے نقد رقم اور دیگر شواہد برآمد کر لئے گئے۔ملزم کے پاس غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج کا کوئی لائسنس موجود نہیں تھا۔ چھاپے کے دوران دیگر اہم شواہد بھی تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث پایا گیا۔ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔