کراچی (اسٹاف رپورٹر) پٹرول کے مزید دو بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم پر پٹرول اور ایل پی جی کے جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس سے بندرگاہ کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہےپورٹ قاسم کے ٹرمینل پر پٹرول سے لدے دو مزید بڑے بحری جہاز پہنچ گئے ہیں بحری جہاز ایم ٹی بورگان سعودی عرب سے 42 ہزار 418 ٹن موٹر آئل لے کر پورٹ قاسم پہنچا جبکہ بحری جہاز ایم ٹی لامو ہالینڈ کے شہر سے 57 ہزار 650 ٹن پیٹرول(موٹر گیسولین)لے کر پورٹ قاسم کے ٹرمینل پہنچا ہے۔