اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان پر قرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے،ملک پر قرضےاورواجبات ریکارڈ95 ہزار464ارب روپےپر پہنچ گئے ،سال 2025میں پاکستان پر قرضے اور واجبات7ہزار536ارب روپےبڑھ گئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےدسمبر2025 تک قرضوں اورواجبات کاڈیٹاجاری کردیا، دسمبر 2025تک پاکستان پرقرضے اور واجبات 95 ہزار 464ارب روپےرہے۔