کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ رائزنگ ا سٹارز خواتین ایونٹ میں پاکستان خواتین اے ٹیم نے نیپال ویمنز ٹیم کو 30 رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان اے نے 6 وکٹوں پر137 رنز بنائے۔ کپتان حفصہ خالد 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، وحیدہ اختر نے 23 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 6 وکٹوں پر 107 رنز بنا سکی ۔ پاکستان ویمنز اے اپنا دوسرا میچ 15 فروری اتوار کو بھارت اے کے خلاف کھیلے گی۔