• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور اسلام آباد بار کونسلز کا عمران کے فوری طبی معائنے کا مطالبہ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  فوری طور پر ان کے طبی معائنہ کا مطالبہ کیا ہے،پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پیر محمد مسعود چشتی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منیر احمد ملک کی جانب سے جاری ایک بیان میں حکومت اور بالخصوص جیل انتظامیہ کے رویے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے حکومتی غفلت اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے عمران خان کے  فی الفور مکمل طبی معائنہ کرانے ، ان کو درپیش آنکھوں کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے اور ان کی اپنی پسند کے ماہر ڈاکٹروں سے ان کا معائنہ یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  سابق وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،  جیل سپرنٹنڈنٹ نہ تو سابق وزیراعظم کی صحت کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے متعلقہ حکام یا ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید