• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو برین ڈرین کے نئے محاذ کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو برین ڈرین کے نئے محاذ کا سامنا، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور زیادہ ٹیکس ادا کرنیوالے شہری تیزی سے ملک چھوڑ رہے ہیں، ماہرین کا جانا خطرے کی گھنٹی، واپسی کی رفتار سست، مستقل برین ڈرین، جنوری 2023 سے ستمبر 2024 تک 90 ہزار اسرائیلی ملک چھوڑ گئے، ڈاکٹروں اور انجینئرنگ گریجویٹس کی ہجرت نمایاں تیز، ملک چھوڑنے والوں میں 75 فیصد کی عمر 40 سال سے کم ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ کے سائے میں اسرائیل کو ایک نئے محاذ کا سامنا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے شہری تیزی سے ملک چھوڑ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید