• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نیاز احمد اختر ممتاز علمی اور انتظامی پس منظر کے حامل ہیں، پروفیسر کلیم اللّٰہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی پاکستان کی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے باقاعدہ چیئرمین کےطور پر تقرری ایک نہایت اہم اور نازک مرحلے پر عمل میں آئی ہے جب ملک کا اعلیٰ تعلیمی شعبہ کئی سنگین مسائل اور بنیادی چیلنجز سے دوچار ہے ان خیالات کااظہارجامعہ بلوچستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنماپروفیسر کلیم اللہ نے جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر نیاز احمد اختر ایک ممتاز علمی اور انتظامی پس منظر کے حامل ہیں،ایچ ای سی محض ایک ریگولیٹری ادارہ نہیں بلکہ یہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کا مرکزی ستون ہے، جو ملک بھر میں موجود 278 جامعات اور 144 ذیلی کیمپسز پر مشتمل نظام کے ذریعے پاکستان کے فکری اور انسانی سرمائے، تحقیقی سمت اور تعلیمی مستقبل کی تشکیل کا ذمہ دار ہے۔ نئے چیئرمینکے لئے سب سے اہم چیلنج اعلیٰ تعلیمی شعبے میں تعلیمی معیار کی بحالی اور بہتری ہے۔ ایچ ای سی میں پالیسی سازی کا عمل وسیع تر مشاورت پر مبنی ہونا چاہیے، ۔ادارہ جاتی خودمختاری کا احترام بھی ایک نہایت اہم معاملہ ہے۔ جامعات کے قانونی دائرہ اختیار کا احترام تعلیمی آزادی، جدت اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے انھوں نے کہاکہ چانسلرز فورم کو فعال بنانا اور وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یکساں معیار متعارف کرانا بھی شفافیت اور میرٹ کو فروغ دے گابلاشبہ نئے چیئرمین ایچ ای سی کے لیے آگے کا سفر پیچیدہ اور مشکل ہے تاہم وژن، دیانت، مشاورتی قیادت اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے کے ذریعے ڈاکٹر نیاز احمد اختر پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو دوبارہ مسابقت کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

کوئٹہ سے مزید