• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ رہنماوں تک خوراک اور ادویات کی ترسیل روکنا غیر جمہوری اقدام ہے، علامہ علی حسنین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی کے پرامن دھرنے کے رد عمل میں حکومتی رویے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ سیاسی رہنماوں تک خوراک ، پانی اور ادویات جیسی بنیادی انسانی ضروریات کی ترسیل روکنا غیر جمہوری اور غیرانسانی اقدام ہے اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی ، یونس علی ، حاجی الطاف حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تین روز سے دھرنا دینے والے بزرگ سیاسی رہنماوں تک خوراک ، پانی اور ادویات جیسی بنیادی انسانی ضروریات کی ترسیل روک دی گئی جو کہ غیر جمہوری اور غیرانسانی اقدام ہے جس کی مذمت کرتے اور واضح کرتے ہیں کہ ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پرامن جدوجہد کرنے والے بزرگ سیاسی و مذہبی رہنماء اور ہماری ریڈ لائن ہیں وہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں ان تک ادویات کی بلاتعطل رسائی ان کا بنیادی انسانی حق ہے اگر حکومتی اقدامات کے باعث انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی اور ملک بھر میں شروع ہونے والا احتجاج فارم 47 کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، محمود خان اچکزئی اور دیگر سیاسی قائدین آئین پاکستان کے تحت جائز دستوری حق استعمال کرتے ہوئے پرامن جمہوری احتجاج کررہے ہیں حکومت کے رویے سے قوم میں منفی پیغام جارہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ راجہ عباس جعفری تک ادویات کی رسائی یقینی بنائی جائے اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید