• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج پر تشدد تشویشناک ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر کراچی میں جماعت اسلامی کے پرامن مظاہرین پر تشدد ، لاٹھی چارج گرفتاریوں و مقدمات کے خلاف ملک بھر کی طرح اتوار کو کوئٹہ میں ضلعی امیر عبدالنعیم رند کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند ، نائب امیر جمیل احمد مشوانی ، این ایل ایف و پریم یونین کے صدر ارشد یوسفزئی ، اقلیتی ونگ کے صدر سلمان گل نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج پر تشدد انتہائی تشویشناک ہے جماعتِ اسلامی کے پرامن دھرنے پر آنسو گیس کی شیلنگ ، گرفتاریاں اور سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج سے روکنے کی کوشش جمہوری اقدار کے منافی ہے اختلاف رائے کو طاقت کے ذریعے دبانا کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ یہ حکومت کی کمزوری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ہرجگہ ظلم وجبر ، لاقانونیت کے خلاف اور بنیادی حقوق ، بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے آواز اٹھا رہی ہے دریں اثناء جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کے پرامن احتجاجی مظاہرے پر تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کیا گیا مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں مقررین نے کہا کہ اہل کراچی اپنے حق کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید