• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائبریری کے قیام سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ اور محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے اشتراک سے مشترکہ طور پر شھید بے نظیر بھٹو شھید وومن کرائسس سینٹر اینڈ شیلٹر ہوم میں لائبریری کے قیام سے متعلق ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت وچیرمین شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ ، جنرل سیکرٹری عبد المتین اخوند زادہ اور ڈائریکٹر میڈیم روبینہ زہری نے یاداشت پر دستخط کیے ۔ میڈیم روبینہ زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد معاشرے میں علم کی شمع روشن کرنا اور خصوصاً خواتین کو تعلیم کے حصول کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ صوبائی حکومت و محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور سیکریٹری محترمہ سائرہ عطاء خواتین اور بچیوں کے لئے شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی وسیع و مربوط کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ـاس موقع پر تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے کہا کہ درست اور قابل اعتماد اقدامات کا راستہ ہموار کیا جائے تو ہمارے بچے و بچیاں اور خواتین و رضاکار ہر منزل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن شھداء 8 اگست 2016 کی یاد میں صوبے کہ ہر ضلع میں شہیدان وطن کی یاد میں لائبریری کے قیام کا مشن رکھتی ہے تاکہ ممکنہ طور پر معاشرتی و سماجی شعور کی بیداری اور جمہوری و ثقافتی ورثے کی حفاظت و ترقی کے مشن میں معاشرے کی تعمیر و ترقی کا خواب پورا کیا جاسکے ۔
کوئٹہ سے مزید