کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر ثریا امیرالدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ثریا امیر الدین کی سیاسی خدمات ، عوامی وابستگی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کا عزم و استقامت اور عوام دوستی کا جذبہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔