• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سے شکست، آسٹریلیا نے اپنے پیر پر کلہاڑی مار لی

پالی کیلے (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے سپر ایٹ کے خوابوں کو سری لنکا کے خلاف شکست نے شدید دھچکا دیا۔ پہلے وہ زمبابوے کے ہاتھوں ہار چکا ہے۔جبکہ زمبابوے کو اگلے دومیچز میں ایک کامیابی کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا کے پاس صرف 2 پوائنٹس ہیں اور نیٹ رن ریٹ +0.414 ہے، وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کو سپر ایٹ میں پہنچنے کے لیے اگلا میچ عمان کے خلاف جیتنا لازمی ہے اور ساتھ ہی دیگر نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا ۔ اگر زمبابوے سری لنکا یا آئرلینڈ کے خلاف کوئی بھی میچ جیت گیا تو وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کو سپر ایٹ سے باہر کر دےگا ۔ تاہم، اگر زمبابوے دونوں میچز ہار جائے اور آسٹریلیا عمان کو شکست دے دے تو آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے پاس چار چار پوائنٹس ہوں گے، اور پھر آسٹریلیا کی کوالیفکیشن مکمل طور پر نیٹ رن ریٹ پر منحصر ہو جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید