• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی پاسپورٹ درجے میں بہتری، 32 ممالک تک ویزا فری یا آسان رسائی

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ میں بہتری، 32ممالک تک ویزا فری یا آسان رسائی،ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستان 97 ویں نمبر پر آ گیا،جنوری میں 98اور گزشتہ سال 103ویں نمبر پر تھا۔ یہ پیشرفت سفارتی کوششوں و بین الاقوامی معاہدوں کا نتیجہ ، عالمی سطح پر سنگاپورکا پاسپورٹ بدستور سب سے طاقتورہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 میں پاکستانی شہریوں کے لیے عالمی سفری سہولت میں مزید بہتری سامنے آئی ہے، جہاں ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ ایک درجہ بہتری کے ساتھ 97ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو جنوری میں 98ویں اور گزشتہ سال 103ویں نمبر پر تھا۔
اہم خبریں سے مزید