• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشی عناصر نے کراچی بار کے الیکشن کو سبوتاژ کیا، وکلا رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وکلا رہنماؤں نے کہا ہے کہ الیکشن کا نہ ہونا ایک سوچی سمجھی سازش ہے، بار کے وقار کو قدغن لگانے کے لئے سازشی عناصر نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کو سبوتاژ کیا، جس کی شدید الفاظ میں میں مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت کراچی بار کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق جنرل باڈی اجلاس کا شہدا کوئٹہ ہال میں منعقد ہوا۔ جنرل باڈی اجلاس میں کراچی بار کے وکلا رہنماؤں، نامزد امیدوروں سمیت وکلا نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بار کے ممبر اور سابق صدر سپریم کورٹ بار بیرسٹر عابد زبیری نے کہا کہ الیکشن کا نہ ہونا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کیسے نیوٹرل ہے، صدر صاحب آپ بتائیں کیا حکمت عملی ہے۔ وہ لوگ کراچی بار سمیت سندھ کی بارز پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایسا ممکن نہیں۔ الیکشن ان کو نہیں کرانا تھا اگر کرانا ہوتا تو دسمبر میں بھی ہونا تھا۔ عدالتوں سے کوئی امید نہ رکھیں، سب انہوں نے ٹیک اوور کرلی ہے۔ ان کے کنٹرول میں بارز نہیں بارز کو بچائیں۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حسیب جمالی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چند عناصر اک منظم سازش کے تحت بار کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید