اسلام آباد(جنگ نیوز) امریکی کانگریس کے رکن ایل گرین نے ایک تعریفی قرارداد پیش کی ہے جس میں پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کیلیےپاکستان کی سفارتی کوششیں قابل تحسین ہیں اور اس کا غیر جانبدارانہ کردار یاد دلاتا ہے کہ سفارت کاری مؤثر ترین راستہ ہے، ان کے دفتر کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں یہ بات کہی گئی۔پاکستان، جو خود کو ایک اہم ثالثی کردار کے طور پر پیش کر رہا ہے، نے 11 اور 12 اپریل کو امریکی اور ایرانی حکام کی میزبانی کی تھی۔