• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ریڈزون: فٹ پاتھوں کی تزین و آرائش، نکاسی آب نظر انداز

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی کے ریڈ زون میں شہری حکومت کی جانب سے سڑکوں کی تزین و آرائش اور فٹ پاتھوں پر رنگا رنگ پیورز لگانے کا کام زور و شور سے جاری ہے تاہم ریڈ زون کی نشیبی سڑکوں سے بارشوں کے دوران پانی کی خودکار نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا جارہا ہے۔ بارشوں کے دوران ریڈ زون کی نشیبی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بارش کے دوران شہری حکومت کے لوگ دور کر کے بھاگ دوڑ کر کے دیکھے جاتے ہیں مگر بارش سے قبل نکاسی اپ کی کوئی کوشش نہیں دیکھی جا رہی واضح رہے کہ میٹرو پولیٹن شہر کراچی کی سڑکوں سے نکاسی آب پتھر کے دور کی طرح پمپس لگا کر کیا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید