• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، افغانستان اور دبئی سے اسمگل شدہ چاندی کراچی منتقل ہونے کا انکشاف

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی نے سونا چاندی اسمگلنگ اور خفیہ ری پروسیسنگ نیٹ ورک بے نقاب کر کے 6کروڑ 66لاکھ روپے سے زائد کی قیمتی دھاتیں برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اے سی سی کے مطابق ملزم طارق محمود ڈائریکٹر TGM Gold Bullion Pvt. Limited مرکزی کردار کے طور پر سامنے آیا۔تحقیقات کے دوران ایران، افغانستان اور دبئی سے اسمگل شدہ چاندی کراچی منتقل ہونے کا انکشاف ہوا۔اسمگل شدہ چاندی کو پگھلا کر غیر ملکی ہال مارکس مٹائے جاتے تھے اور پھر مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق صدر کراچی میں بیک وقت رہائشی یونٹ، فیکٹری اور کمرشل آؤٹ لیٹ پر چھاپے مارے گئے۔کارروائی میں 5,542 تولہ چاندی ، 40 تولہ سونا ،مشینری، فیبریکیشن ڈائز اور اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے ۔حکام کے مطابق برآمد قیمتی دھاتوں کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ملزمان طارق محمود، جاوید خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم طارق محمود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اثاثوں کی چھان بین اور بین الاقوامی سپلائی چین کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید