• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 10 افراد شہید، صہیونی فوجی بھی زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک)جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے ، 10افراد شہید،صہیونی فوجی بھی زخمی، ٹائر، بنت جبیل اور الزہرانی کے علاقے شدید متاثر، اسرائیلی فوجیڈرون حملوں میں زخمی ہوئے۔ ایک فوجی کی حالت تشویشناک بتائی گئی، حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں اور سرحدی جھڑپوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جہاں ایک ہی روز میں 10 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ دوسری جانب ڈرون حملوں میں اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق ٹائر ضلع کے گاؤں تورا پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد مارے گئے جن میں دو خواتین شامل ہیں، جبکہ اس سلطانیہ میں مزید چار افراد شہید ہوئے ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید