لاہور (اپنے نامہ نگار سے)محکمہ داخلہ پنجاب کے سینٹر فار ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم نے پنجاب کی تاریخ میں اپنی طرز کی پہلی وائس چانسلرز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں 84 پنجاب کی تاریخ میں اپنی طرز کی پہلی وائس چانسلرز کانفرنس کا انعقاد؛ 84 جامعات کے وائس چانسلرز کی شرک نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عدم برداشت، غلط معلومات اور شناخت کی بنیاد پر تنازعات کو حل کرنا ہے صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس کی صدارت کی۔ چیف کوارڈینیشن آفیسر غلام صغیر شاہد، ڈپٹی کوآرڈ ینیشن آفیسر ڈاکٹر احمد خاور شہزاد، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کیساتھ84یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے کانفر نس میں شرکت کی اور خطاب کیا ، صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے۔