ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سلطانہ شاہین کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انشاءاللہ بہت جلد انہیں ذمہ داری سونپیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی اور انجمن تاجران دولت گیٹ کے صدر تنویر لنگاہ مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت اور سلطانہ شاہین سے عیادت کے موقع پر کیا، اس موقع پر سینیئر لیگی رہنما عمران شیر علی، روبینہ شاہین، چوہدری جاوید نیاز، سعید اللہ شیخ، چوہدری طارق نیاز،یاسر تنویر،چوہدری زاہد مسعود بھی موجود تھے،اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔