• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریجویٹ پروگرام ریویو ٹیم کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں گریجویٹ پروگرام ریویو 2025-26 کے سلسلے میں پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمد جعفر جسکانی (انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچر سائنسز، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد) پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق (ڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز، جامعہ زرعیہ ملتان) اور ڈاکٹر عمار مطلوب (ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل) نے دورہ کیا۔اس دورہ کے دوران ریویو ٹیم نے کیو سی کمیٹی روم میں تمام اکیڈمک ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور فوکل پرسنز کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر جاری گریجویٹ پروگرامز کے ڈوزیئرز کا جائزہ مکمل کرنے کے بعد اپنی فائنڈنگ رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کی۔ریویو ٹیم نے یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعتراف کیا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان احسن انداز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کا انعقاد اور اجراء کر رہی ہے، اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پی او اورک، پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری (ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ)، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر راؤ محمد اکرام اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید