ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران چوک بازار کے زیر اہتمام بزرگ تاجر رہنما چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی،چوک بازار آمد پر تاجروں کی جانب سے خواجہ محمد شفیق کا استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جب کہ صدر انجمن تاجران چوک بازار معین الدین قریشی نے ان کی دستار بندی کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے 7 اپریل کے احتجاج میں بھرپور شرکت پر انجمن تاجران چوک بازار کے عہدیداران اور تاجروں کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ جب کہ بجلی بلوں میں فکسڈ ٹیکس نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ تاجروں اور غریب عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،تقریب میں گروپ لیڈر شاہد قریشی، سینئر نائب صدر شاہد فرید قریشی، حاجی عامر سرپرست اعلیٰ حاجی غلام خواجہ، سرپرست حاجی محمد ندیم، چیئرمین حاجی ناصر، نائب صدر عمران قریشی، طاہر خان، جمشید مغل، محمد فیصل، محمد مدثر قریشی، راشد قریشی، مستنیر احمد اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔