• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی شعبے کے فٹنس کے فروغ کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں، یوسف رضاگیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے زبیر کھوکھر اور عذیر کھوکھر کے ہمراہ فٹنس پویلین کا افتتاح کیا افتتاح کے بعد انہوں نے فٹنس پویلین کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانیوالی جدید سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے اور اس طرح کے جدید فٹنس مراکز نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے صحت اور فٹنس کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے نوجوانوں کو صحت مند اور متحرک طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں، جو کہ معاشرے کی مجموعی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے تقریب میں مرزا خالد بیگ، ملک اویس بھپلا، محمد نعیم خان، ملک اویس بوسن اور معززین شہر، کاروباری شخصیات اور فٹنس سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید