• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لیاجائے، انجمن تاجران گھنٹہ گھر چوک

ملتان (سٹاف رپوٹر ) انجمن تاجران گھنٹہ گھر چوک کے صدر مہر فہد اسحاق سانگی، کچہری روڈ کے صدر راحیل اصغر ہاشمی، جنرل سیکرٹری شیخ فیصل محمود، فنانس سیکرٹری خواجہ شعیب صدیقی اور گلگشت کے شیخ تنویر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ فری ٹرانسپورٹ چلانے سے بہتر ہے کہ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ اب امریکہ اسرائیل اور ایران کی جنگ بندی کے بعد بھی اضافہ فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو یہ پوری پاکستانی قوم کے ساتھ حکومت کی ناانصافی ہوگی جو پہلے ہی معاشی بدحالی کی وجہ سے انتہائی پریشانی سے دوچار ہیں۔
ملتان سے مزید