• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں‘ منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ دہلی گیٹ پولیس نے ملزم افضل سے 15لیٹر شراب، ملزم عمار احسن سے 25لیٹر شراب‘ دولت گیٹ پولیس نے ملزم عرفان سے 20لیٹر شراب، ملزم علی بہادر سے 20لیٹر شراب، بستی ملوک پولیس نے ملزم صابر سے 5لیٹر شراب ،قادر پورراں پولیس نے ملزم علی اصغر سے 10لیٹرشراب، قطب پور پولیس نے ملزم افضل سے 10لیٹرشراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم محمد عرفان سے 10لیٹر شراب، ملزم خالد عرف خالدی سے 530گرام چرس اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم عمران سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی‘ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کرنے کے الزام میں نامعلوم نوسربازوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ صدر پولیس نے 14سالہ لڑکے کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے مختلف واقعات کے الزام میں تین ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، جلیل آباد پولیس نے مبینہ تیزاب گردی کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ، پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے کے الزام میں منچلے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ قطب پور پولیس نے ناجائز اسلحہ کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ الپہ پولیس نے ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے 1نامزد سمیت نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کو لاکھوں کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بدھلہ سنت پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ پولیس نے خاتون سے مارپیٹ کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید