• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپاس کے کاشتکار ترجیحاً15مئی تک کاشت مکمل کر لیں‘ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کے کاشتکار ترجیحاً15 مئی تک کاشت مکمل کر لیں اور کاشت سے قبل بیج کو محکمہ زراعت پنجاب کی سفارشات کے مطابق کپاس کی منظور شدہ بی ٹی اقسام استعمال کریں۔کاشتکار کم از کم 10 فیصد رقبہ پر محکمہ زراعت کی سفارش کردہ نان بی ٹی اقسام کی کاشت بھی کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت نہ پیدا ہو سکے۔کپاس کی کاشت کیلئے سرٹیفائیڈ اور ٹیگ والا بیج استعمال کریں اور بیج کسی مستند ڈیلر سے خریدیں۔اگر بیج کا اُگاؤ 75 فیصد سے زیادہ ہو تو بُر اترا ہوا بیج6 کلو گرام اور بُر دار بیج8 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔بوائی سے قبل بیج کومناسب کیڑے مار زہر ضرور لگائیں جس سے فصل ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی کے حملہ سے بچی رہتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کپاس کی کاشت ترجیحاً پٹریوں پر کریں۔جن علاقوں میں پانی کی کمی ہو وہاں پٹریاں بنانے کے بعد ہاتھ سے چوپا لگائیں جبکہ پانی والے علاقوں میں ڈرل کی مدد سے کاشت کریں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ اڑھائی فٹ رکھیں۔
ملتان سے مزید