• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘صاحبزادہ سید حامد کا ظمی

ملتان ( سٹاف رپورٹر)تنظیم پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد کا ظمی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ہمارا برادر اسلامی ملک ہے‘ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، امریکہ ایران جنگ میں بنگلہ دیش کی معیشت بھی بہت متاثر ہوئی ہے لیکن وہاں کی حکومت نےکوئی چیز مہنگی نہیں کی بلکہ عوام کو مکمل سبسڈی دی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلہ دیش کے 10 روزہ دورہ سے واپسی پر تنظیم السعید ملتان سٹی کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت تنظیم السعید ملتان سٹی کے صدر محمد بلال سعیدی نے کی،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان نے جنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور مسلم دنیا کو اس وقت یکجہتی اور اتحاد کا دامن فوری تھام لینا چاہیئے۔
ملتان سے مزید