اسلام آباد(ایجنسیاں ، نیوز رپورٹر ) دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان کا سخت احتجاج ،دفتر خارجہ نے گزشتہ روز افغان سفارتخانے ،کے ناظم الامور کو طلب کر کے 16 فروری 2026 کو باجوڑ میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو سخت احتجاجی مراسلہ (ڈی مارش) پہنچایا، مراسلے میں دوٹوک مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنانے کیلئے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کہیں بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،ادھرترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نےہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ خطے میں امن، خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کے احترام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔