• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF، معاشی اصلاحات کی تعریف، مشن 25 فروری کو اسلام آباد کا دورہ کرے گا، تیسرے جائزے پر مذاکرات ہونگے، جولی کوزیک

واشنگٹن (ٹی وی رپورٹ/ایجنسیاں)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کی پالیسیوں سے معیشت کو استحکام اور اعتماد کی بحالی میں مدد ملی‘ پاکستان میں مہنگائی کی شرح قابو میں رہی جبکہ مالی سال 2025 میں ملک نے 14 سال بعد پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی ریکارڈ کیا‘مالی سال 2025میں ملک کی مالیاتی کارکردگی مضبوط رہی اوراور عالمی اداروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گاجو 7ارب ڈالر کے توسیعی فنڈسہولت پروگرام کے تحت تیسرے جائزے اور 1.3 ڈالر کی لچک اور پائیداری کی سہولت (آر ایس ایف) کے تحت دوسرے جائزے پر مذاکرات کریگا۔آئی ایم ایف نے ٹیکس نظام میں سادگی اور شفافیت بڑھانے کی سفارشات کی ہیں‘ سرکاری خریداری کے نظام میں شفافیت پرزوردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال2025 میں پاکستان کی مالی کارکردگی مضبوط رہی اور ملک نے جی ڈی پی کا 1.3 فیصد بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا جو پروگرام کے اہداف کے مطابق ہے۔

اہم خبریں سے مزید