ڈھاکہ( نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش نے بھارتی سپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ایئرلائن سے واجب الادا فیس وصول نہ ہو سکی۔ نتیجے میں کئی اسپائس جیٹ پروازیں، خاص طور پر کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں جیسے گوہاٹی اور ایمفال کے لیے چلنے والی پروازیں، طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔